آج
کی بڑی خبر یہ ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اچانک مکمل طور پر
ختم ہو گئی ہے اور دونوں ممالک نے فوری طور پر امن معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔
دنیا بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ سکھ کا سانس لے رہے ہیں کہ اب جنگ کا
خطرہ ٹل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس خبر کو تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور لوگ
ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔اگر آپ اس خبر پر یقین رکھتے ہیں تو مبارک ہو آپ بھی بن گئے ہیں
😄 اپریل فول!
یہ خبر صرف مذاق کے طور پر لکھی گئی ہے۔ حقیقت میں ایسی کسی بڑی پیش رفت کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
![]() |
یہ ایک اپریل فول پیغام ہے کہ بغیر تصدیق کسی خبر پر یقین نہ کریں۔
اپریل
فول کیا ہے؟ ایک مضحکہ خیز تاریخ
کہا
جاتا ہے کہ جب فرانس میں کیلنڈر کی تبدیلی ہوئی اور نیا سال جنوری سے شروع ہونے
لگا، تو کچھ لوگ پرانے کیلنڈر (یکم اپریل) کے مطابق ہی نیا سال مناتے رہے۔ ان
لوگوں کو "بیوقوف" قرار دے کر ان کا مذاق اڑایا گیا اور یوں یہ سلسلہ چل
نکلا۔ مگر افسوس کہ آج یہ روایت محض ہنسی مذاق تک محدود نہیں رہی بلکہ ایک دوسرے
کو دھوکہ دینے، ذہنی اذیت پہنچانے اور جھوٹ بولنے کا لائسنس بن چکی ہے۔
مذاق
یا ذہنی اذیت؟
ہم
میں سے بہت سے لوگ اسے "ہلکا پھلکا مذاق" (Harmless Prank) سمجھتے ہیں۔ لیکن کیا
کبھی ہم نے سوچا ہے کہ جھوٹ کبھی بے ضرر نہیں ہوتا؟
آج
کا دور اور ہماری نفسیات
آج
ہم جس دور سے گزر رہے ہیں، یہاں ہر انسان پہلے ہی بے شمار مسائل کا شکار ہے۔
مہنگائی، بے روزگاری، بیماری اور معاشرتی دباؤ نے لوگوں کے اعصاب کو چٹخا کر رکھ دیا
ہے۔ ایسے ماحول میں جہاں لوگوں کو امید اور سچائی کی ضرورت ہے، ہم "اپریل
فول" کے نام پر ان کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔
اسلامی
تعلیمات اور سچ کی اہمیت
دینِ
اسلام میں جھوٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا گیا ہے۔ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ نے
فرمایا:
اگر
ہم واقعی ایک باشعور معاشرہ بننا چاہتے ہیں، تو ہمیں ایسی روایات کا بائیکاٹ کرنا
ہوگا۔
حرفِ
آخر
زندگی
بہت مختصر ہے اور اس میں پہلے ہی بہت دکھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت دے کہ ہم
دوسروں کا سہارا بنیں، نہ کہ ان کی پریشانی کا سبب۔ دوسروں کی بے ہودگیوں سے اللہ
ہم سب کو محفوظ رکھے اور ہمیں صحیح معنوں میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے والا بنائے۔
