جب بیوی نے پہلی بار شوہر کو خط لکھا… اور فل اسٹاپ نے تباہی مچا دی! 😂

Dnnetwork

 

❌ اس نے ہر جملے میں فل اسٹاپ (.) غلط جگہ لگا دیا!

😂خبردار! ⚠️ اسے پڑھتے وقت ہنسی سے پیٹ میں درد ہو سکتا ہے! 

 ایک خاتون نے پہلی بار اپنے شوہر کو خط لکھا۔

باتیں تو بہت پیاری اور سنجیدہ تھیں… مگر بیچاری نے ہر جملے میں فل اسٹاپ (.) غلط جگہ لگا دیا!

 نتیجہ؟ 🤯

خط پڑھ کر شوہر کی حالت خراب ہو گئی!

 👇 ذرا آپ بھی پڑھیں اور ہنسی روک سکیں تو روک لیں:

 "عرض یہ ہے کہ میں نہایت خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں آپ کی۔بہت یاد آتی ہے انور کی۔ شادی ہے ہماری بکری کی۔ٹانگ ٹوٹ گئی ہے پھوپھو کی۔ دعا قبول کریں چوری کی واردات بھی ہوئی ہے ہمارے گھر۔میرا دیور پکڑا گیا ہے محلے کی ایک لڑکی کے ساتھ۔ نانی لاہور آئی تھیں بغیر بتائے۔بھائی بھی کراچی چلے گئے انڈے دے کر۔ ہماری مرغی کڑک ہو گئی ہے سلیمان میاں سے مل کر۔پتا چلا ہے کہ آنٹی زہرہ ٹھیک ہو گئی ہیں غلطی سے۔ ایک لڑکا دیکھا ہے میں نے آپ کی ممانی کے لیے۔نیا فراک سلوا لیا ہے دادا ابو کے لیے۔پشاوری چپل لائی ہوں چھوٹی نند کے لیے۔کچھ بھی نہ لا سکی کبوتروں کے لیے۔ایک الگ پنجرہ بنایا ہے اپنی ساس کا۔روز سر دباتی ہوں دودھ والے کا۔بل ادا کر دیا ہے آپ کا۔انتظار کرتی ہوں شہباز کا۔رشتہ طے ہو گیا ہے بلی کے بچے کا۔حادثے میں انتقال ہو گیا خالو کا۔بیٹا بری سوسائٹی میں پڑ گیا ہے۔باقی سب خیریت ہے۔"

 🤣 سبق:

صرف ایک چھوٹا سا فل اسٹاپ بھی زندگی میں بڑا "ڈرامہ" کر سکتا ہے!

 جب گرامر خراب ہو تو محبت بھرا خط بھی مزاحیہ خبر بن جاتا ہے 😂

کیا آپ بھی ایسا خط برداشت کر سکتے ہیں؟