ایرانی بچیوں کے اسکول پر حملہ: امریکی میزائل کی مبینہ نشانے کی غلطی، رپورٹ

Dnnetwork


ایرانی شہر میناب میں اسکول پر امریکی ٹوماہاک میزائل کے حملے کا منظ

میناب، ایران: امریکی میزائل کے نشانے کی غلطی کے باعث ایک پرائمری اسکول پر حملہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔



واشنگٹن: امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوبی شہر میناب میں ایک اسکول پر ہونے والے مہلک میزائل حملے کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر نشانے کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا میزائل امریکی ساختہ تھا اور مبینہ طور پر پرانے یا غلط ڈیٹا کی وجہ سے ہدف سے ہٹ کر اسکول پر جا گرا۔

اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں بڑی تعداد طالبات کی بتائی جاتی ہے۔ واقعہ ایران کے صوبہ ہرمزگان کے شہر میناب میں ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں حملے کے وقت بچے موجود تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل ممکنہ طور پر ایک مختلف عسکری ہدف کے لیے داغا گیا تھا لیکن نشاندہی کے نظام میں خرابی یا پرانی معلومات کی وجہ سے یہ اسکول کی عمارت سے جا ٹکرایا۔ اس واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی حلقوں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ایران نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے باوجود غلط معلومات یا نشاندہی کی غلطی کے باعث ایسے افسوسناک واقعات پیش آ سکتے ہیں جن میں بے گناہ شہری نشانہ بن جاتے ہیں۔