پاکستان میں عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی یا ہفتہ 21 مارچ کو

Dnnetwork


عیدالفطر 2026 چاند دیکھنے کا اجلاس پاکستان
اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، عیدالفطر کی تاریخ کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہوگا


پاکستان میں عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی یا ہفتہ 21 مارچ کو، اس کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا جو کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارتِ مذہبی امور کے دفتر میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران سپارکو (SPARCO) اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہوں گے، جو چاند کی پیدائش اور نظر آنے کے امکانات پر تکنیکی بریفنگ دیں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی چاند دیکھنے کی شہادتوں کو بھی جمع کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان تمام شواہد کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کرے گی کہ شوال کا چاند نظر آیا ہے یا نہیں۔ اسی بنیاد پر ملک بھر میں عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر چاند نظر آ گیا تو عیدالفطر جمعہ کو منائی جائے گی، بصورت دیگر ہفتہ 21 مارچ کو عید ہوگی۔