![]() |
| انکم ٹیکس ریٹرن 2026: لیٹ فائلر کا خاتمہ اور 25,000 روپے جرمانے سے کیسے بچیں؟ |
محترم کلائنٹس! السلام علیکم،
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں
ہر سال ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہر شہری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ لیکن بہت
سے لوگ اب بھی الجھن کا شکار ہیں کہ ٹیکس ریٹرن اصل میں کیا ہے اور اس سال FBR کے قوانین میں کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔ آئیے انتہائی آسان الفاظ
میں اس کو سمجھتے ہیں۔
1۔ انکم ٹیکس ریٹرن کیا ہے؟
ٹیکس ریٹرن کا مطلب یہ ہے کہ پچھلے
پورے ایک سال 01 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 کے دوران آپ نے جو کچھ بھی کمایا یا
خریدا، اس کا پورا حساب کتاب آپ نے
FBR کو دینا ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو دو اہم
چیزیں بتانی ہوتی ہیں:
- آپ
کی آمدنی (Income):
سال بھر میں آپ نے کاروبار،
تنخواہ یا کسی اور ذریعے سے کتنا کمایا۔
- آپ
کے اثاثے (Assets):
اس سال آپ نے کون سی پراپرٹی،
پلاٹ یا گاڑی خریدی اور کون سی چیز بیچی۔
2۔ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ
ٹیکس سال 2026 کے گوشوارے جمع کرنے کا
آغاز 01 جولائی 2026 سے ہو چکا ہے اور اس کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026
ہے۔ یاد رکھیں، آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں کیونکہ آخری دنوں میں FBR کا سسٹم سست ہو جاتا ہے۔
3۔
یہ کیوں ضروری ہے؟ (قومی فریضہ اور بھاری جرمانہ)
جس طرح ہم اپنے گھر کا بجلی یا گیس کا
بل باقاعدگی سے ادا کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، بالکل اسی طرح ٹیکس ریٹرن فائل
کرنا بھی ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔
- کم
آمدنی والے افراد کے لیے جواب:
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ "ہماری
آمدنی بہت کم ہے، ہم کیوں فائل کریں؟" تو یاد رکھیں، اگر آپ کی سالانہ
آمدنی 6 لاکھ روپے تک ہے تو آپ پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ یعنی نو انکم، نو
ٹیکس! لیکن ریٹرن فائل کرنا پھر بھی لازمی ہے تاکہ آپ کا ریکارڈ
صاف رہے۔
- جرمانے
میں ریکارڈ اضافہ:
پچھلے سال (ٹیکس سال 2024) جن
لوگوں نے وقت پر ریٹرن فائل نہیں کیا تھا، FBR نے
ان پر 5,000 روپے کا جرمانہ لگایا تھا۔ اس کے بعد لیٹ فائلنگ فیس 1,000 روپے
تھی، لیکن اب FBR نے
سخت قانون کے تحت آخری تاریخ (30 ستمبر) کے بعد فائل کرنے والوں پر 25,000
روپے کا بھاری جرمانہ مقرر کر دیا ہے!
لہٰذا اس قومی فریضے کو ہرگز نظر
انداز نہ کریں۔
4۔ سب سے بڑی تبدیلی: "لیٹ فائلر" کا خاتمہ
پچھلے سال تک تین کیٹیگریز ہوتی تھیں:
فائلر (Filer)، لیٹ فائلر
(Late Filer)، اور نان فائلر (Non-Filer)۔
لیکن اس سال حکومت نے قانون بدل دیا ہے۔ اب "لیٹ فائلر" کا آپشن ختم
کر دیا گیا ہے۔ اب صرف دو ہی راستے ہیں: یا تو آپ "فائلر" بنیں گے یا
پھر "نان فائلر"۔ اگر آپ نے وقت پر فائل نہ کیا تو آپ پر نان فائلر
والے بھاری ٹیکس لاگو ہو جائیں گے۔
5۔ آپ کو اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کو کون سے دستاویزات دینے ہیں؟
اپنے ریٹرن کو بغیر کسی غلطی کے وقت
پر فائل کروانے کے لیے نیچے دیے گئے دستاویزات فوری طور پر اپنے ٹیکس کنسلٹنٹ کو
فراہم کریں:
- بینک
اسٹیٹمنٹ:
01 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک
کی مہر شدہ بینک اسٹیٹمنٹ۔
- سیسلری
سلپ: اساتذہ (Teachers) اور
ملازمت پیشہ افراد کے لیے پورے سال کا سیلری سرٹیفکیٹ یا سیلری سلپس۔
- بجلی
کا بل:
جولائی 2026 کا بجلی کا بل۔
- پراپرٹی
کے کاغذات:
سال کے دوران خریدی گئی یا بیچی
گئی کسی بھی پراپرٹی، پلاٹ یا گاڑی کی دستاویزات۔
نوٹ: بھاری جرمانوں اور پریشانی سے بچنے کے لیے آج ہی اپنے
دستاویزات تیار کریں اور 30 ستمبر سے پہلے اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کروائیں۔
شکریہ!
